سندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی کورونا وائرس میں‌مبتلا   


کو شائع کی گئی۔ March 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

کراچی (یواین پی )وزیر تعلیم تعلیم سندھ کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑتے لڑتے خود اس وبائی بیماری میں مبتلا ہو گئے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ویڈ یو پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا گذشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جسکی رپورٹ مثبت آئی ہے تاحال جو علامات اس وائرس کے بتائے جاتے ہیں ان میں سے مجھے کچھ محسوس نہیں ہورہا اور میں خود کو بالکل صحتمند محسوس کررہا ہوں اور اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں۔ شہری بھی گھروں پر رہیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے کل کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا جو حیران کن طور پر مثبت آگیا ہے ،حالانکہ اس بیماری کی جو علامات ہیں وہ مجھ پر ظاہر نہیں ہوئیں ۔میں اس وقت گھر پر آئسو لیٹ ہوں ،اپنی تمام ذمہ داریاں گھر سے بیٹھ کر ادا کرتا رہوں گا۔مجھ سے گزشتہ دنوں ملنے والے تمام افراد اپنے آپ کو چیک کروائیں اور آئسو لیشن میں چلے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog