سوشل میڈیا سٹار شام ادریس اور فروگی نے منگنی کر لی   


کو شائع کی گئی۔ November 8, 2018    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سوشل میڈیا کے معروف سٹار اور یوٹیوب پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے شہرت پانے والے شام ادریس اور ان کی دوست فروگی نے منگنی کر لی ہے۔معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس جو کہ یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتے ہیں نے اپنی قریبی دوست فروگی سے منگنی کر لی ہے، اس بات کا اعلان بھی انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی کیا۔ شام ادریس کا کہنا تھا کہ انہوں منگنی کر لی ہے اور وہ زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ شام ادریس کے یوٹیوب پر دس لاکھ سبسکرائبر ہیں جبکہ ان کے فیس بک پر مداحوں کی تعداد 65 لاکھ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog