سوشل میڈیا پر شرفاءکی پگڑیاں اچھالنے والوں کو برداشت نہیں کریں گے اکمل کھوکھر   


کو شائع کی گئی۔ August 13, 2020    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

صحافی اظہر حسین ملک کے خلاف جو طوفان بد تمیزی برپا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں
کھوئی رٹہ (یواین پی) ترجمان کھوئی رٹہ پریس کلب (رجسٹرڈ) اکمل کھوکھر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر صدر پریس کلب اظہر حسین ملک کے خلاف جو طوفان بد تمیزی برپا ہے اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں صدر پریس کلب کی معدیت میں جن نام نہاد خود ساختہ صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی وہ سوشل میڈیا پر اظہر ملک کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے ہیں ںوہ زبان ان کی تربیت کی عکاسی کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ترجمان کھوئی رٹہ پریس کلب (رجسٹرڈ) اکمل کھوکھر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہم تمام صحافیوں خواہ وہ کسی بھی ادارہ سے تعلق رکھتے ہوں ان کی عزت و احترام کرتے ہیں لیکن خود ساختہ صحافی جن میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے سوشل میڈیا پر شرفاءکی پگڑیاں اچھالتے ہیں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایسے لوگ ملک و علاقہ کی بدنامی کا باعث بھی بن رہے ہیں ہم صدر کھوئی رٹہ پریس کلب کے ساتھ کھڑے ہیں کھوئی رٹہ پریس کلب ہر مشکل گھڑی یں عوام کی آواز بنا اور بنتا رہے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes