سول ایوارڈ کی نامزدگی پہ ڈائریکٹرساجد علی ساجد اور ڈاکٹربی اے خرم کی ناصر ادیب کو مبارک باد   


کو شائع کی گئی۔ March 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

نامور فلمی مصنف ناصر ادیب کے کریڈٹ پہ شہرہ آفاق فلم ’’مولا جٹ ‘‘ سمیت بے شمار ہٹ فلمیں ہیں
لاہور(یواین پی)معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد اور المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری ورائٹرڈاکٹر بی اے خرم نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور مصنف ناصر ادیب کو پاکستان کے بڑے سول ایوارڈ کی نامزدگی پہ دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی مصنف ناصر ادیب کے کریڈٹ پہ شہرہ آفاق فلم ’’مولا جٹ ‘‘ سمیت بے شمار ہٹ فلمیں ہیں واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 18 غیر ملکیوں سمیت 127 افراد کی فہرست جاری کردی جس میں فلمی مصنف بھی شامل ہیں جنہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبوں میں خدمات ادا کرنے پر 23 مارچ (یوم پاکستان) کو منعقد تقریب میں سول ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes