سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ   


کو شائع کی گئی۔ January 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمت 90 ہزار 300 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایک تولہ سونا 90 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 77 ہزار 418 روپے کا ہوگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر کے اضافے سے 15 سو 62 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز کے ریٹ۔۔۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کی وجہ سے قیمت 89 ہزار 500 روپے فی تولہ پر آگئی تھی۔فی تولہ سونے کی قیمت میں 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ایک تولہ سونا 89 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا 76 ہزار 732 روپے کا ہوگیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy