سٹیج ،ٹی وی اور فلم کی اداکارہ دیدارکی چھ سال بعد دوبارہ شوبزمیں واپسی   


کو شائع کی گئی۔ September 21, 2020    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

لاہور(یواین پی) سٹیج ، ٹی وی اور فلم کی اداکارہ دیدارکی چھ سال بعد شوبزمیں دوبارہ واپسی،ایک ملاقات کے دوران دیدارنے بتایاکہ انہوں نے شوبزکوچھوڑا نہیں تھا بلکہ کچھ عرصے کے لیئے الگ ہوگئی تھیں انہوں نے پہلے بھی اپنی مرضی سے کام کیا اور اب بھی وہ کرتی رہیں گی۔ایک سوال کے جواب میں دیدار نے کہاکہ انہیں گھربنانے کا بہت شوق تھاجوکہ سترہ سال کی ہی عمرمیں پوراہوگیاتھا۔میں ضدی طبیعت کی مالک ہوں اورکسی سے مدد لینا بھی پسندنہیں کرتی ان کے سسرال والے بہت اچھے ہیں جنہوں نے انہیں کسی قسم کی روک ٹوک نہیں رکھی شوہرنے بھی ہمیشہ ساتھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ میں ایک کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہی ہوں۔دیدارنے مذید کہاکہ وہ ٹی وی کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کرینگی جس کی انہیں کافی آفرزآچکی ہیں مگر و ہ تھیٹر پرکام نہیں کرینگی۔دیدارکاکہنا تھاکہ وہ شوبزمیں کام کرنا فخرسمجھتی ہیں اورکام کرتی رہیںگی کیونکہ مجھے کسی کی کوئی روک ٹوک نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme