سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر   


کو شائع کی گئی۔ January 31, 2017    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments
7
اسلام آباد (یوا ین پی)سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے خلاف نااہلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائرکردی گئی ہے،درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما ملک شکیل اعوان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،یاد رہے کہ شکیل اعوان کی آئینی درخواست میں آئین کے 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ درخواست گزارشکیل اعوان کا موقف ہے کہ شیخ رشید نے پندرہ کنال زرعی زمین کے عوض پندرہ کروڑ کی خریداری ظاہر کی ہے جو حقائق کے خلاف ہے۔شیخ رشید احمد نے نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے قریب ہزاروں کنال رقبہ اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا۔ درخواست گزار شکیل اعوان نے محکمہ مال کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا۔ درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ گوشواروں میں سالانہ تین لاکھ ستر ہزار آمدن ظاہر کرنے والے نے ایک سال میں آٹھ لاکھ کے ہوائی ٹکٹ خریدے۔ شیخ رشید جس کا اصل نام رشید بٹ ہے اثاثے چھپا اور جھوٹ بول کر وہ صادق اور امین نہیں رہے نا اہل قرار دیا جائے۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题