سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

لاہور (یواین پی)سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی شاہ غلام قادر سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے ۔جاتی امرا رائے ونڈ میں سا بق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کی اورسابق خاتون اول محترمہ کلثوم نواز کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان،مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کلثوم نواز کی پاکستان،جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں سابق خاتون اول ایک نڈر،بہادر اور جری خاتون تھیں جنہوں ہر طرح کی مشکلات کا مقابلہ خندہ پیشانی سے کیا۔انہوں نے کہا کہ قوم ملک کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جا سکتا پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی،آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے محترمہ کلثوم نواز کی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پوری کشمیری قوم اپنے محبوب قائد محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔شاہ غلام قادر سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف جس دلیرانہ انداز میں تحریک کی قیادت کی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک روشن استعارہ ہے۔انہوں نے جمہوریت کیلیے مرحومہ کی خدمات کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ وہ ہر مشکل وقت میں عوام کے حق حکمرانی کیلیے میدان میں رہیں جن کا خلا ء مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے درجات سربلند فرمائے اور خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题