سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ   


کو شائع کی گئی۔ November 19, 2018    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے جلد عہدہ چھوڑ کر استعفی گورنر کو بھیجنے کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے، ایم پی اے رہ کر صوبےاورعوام کے کام بہتر انداز میں سر انجام دے سکتا ہوں۔بلوچستان کی سیاست میں ایک بار پھر تبدیلی کی فضا نظر آنے لگی، سپیکرصوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بحیثیت سپیکراورپارٹی رہنما ہرمعاملے میں نظر انداز کیا جا رہا ہے، خاموش تھا اسی لیے کسی سیاسی سرگرمی میں شامل نہیں رہا،سپیکرکاعہدہ رکھ کرصوبےپربوجھ نہیں بنناچاہتا، جلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔عبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ ایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔ دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد مستعفی ہونے کا فیصلہ کروں گا اور استعفی گورنر بلوچستان کو بھجوا دوں گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes