سچا پیار چاہتی تھی، مگر تشدد کیا گیا، بیوی نے رانجھے کے شہر تخت ہزارہ کے 85 سالہ بابے سے طلاق لے لی   


کو شائع کی گئی۔ September 27, 2017    ·(TOTAL VIEWS 728)      No Comments

سرگودھا ۔۔۔85 سالہ شوہر سچا پیار نہیں دے سکا۔ رانجھا کے شہر تخت ہزارہ کے رہائشی 85 سالہ شخص غلام حیدر سے اس کی بیوی نے فیملی عدالت سے طلاق لے لی۔سرگودھا کے علاقہ تخت ہزارہ کے رہائشی 85 سالہ بزرگ غلام حیدر کا تنسیخ نکاح کا ایک مقدمہ سرگودھا کی فیملی عدالت میں زری سماعت تھا۔ خاتون سول جج نوویزہ عباس نے سرگودھا کے چک 50 شمالی کی رہائشی غلام فاطمہ کی درخواست پر اس کے شوہر کو طلاق (خلع) موثر قرار دیتے ہوئے دونوں کی باضابطہ علیحدگی کا حکم کیا تو 85 سالہ غلام حیدر عدالت میں ہی آبدیدہ ہو گیا اور با ربار اپنی بیوی کو دیکھتے ہوئے ایک ہی مطالبہ کرتا رہا کہ میں اپنی سابقہ غلطیوں پر شرمندہ ہوں اور معافی مانگتے ہوئے اسے اپنے ساتھ رکھنے پر تیار ہوں لیکن غلام فاطمہ نے یہ کہہ کر غلام حیدر کے ساتھ رہنے سے انکار کر دیا کہ وہ ذہنی مریج ہے اور اس پر تشدد بھی کرتا ہے۔
تخت ہزارہ کے رہائشی غلام حیدر نے بتایا کہا میری پہلی بیوی اور بیٹا فوت ہو گیا تھا، میں ایک مرتبہ پھر تنہا ہو گیا ہوں لیکن اب بھی طلاق کے باوجود نئی شادی کا خواہشمند بھی ہوں۔ غلام حیدر کے وکیل نے الزام لگایا کہ غلام فاطمہ نے محض دو لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے لیے شادی کی تھی جو نہی رقم ہڑپ کی اس نے طلاق لے لی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog