سہولت بازاروں اشیائے خوردونوش کم نرخوں پر دستیاب ہیں عثمان علی   


کو شائع کی گئی۔ October 21, 2020    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی )ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں صارفین کے لئے آٹا ،چینی ،گھی دیگر اشیاءضروریہ سمیت پھل اور سبزیوں کی عام مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے سہولت بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلہ 420 روپے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 845 روپے ،چینی 85 روپے فی کلو جبکہ دیگر اشیاءعام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں سہولت بازار قائم کر دیئے گئے ہیں تحصیل اوکاڑہ میں 2 ،تحصیل دیپالپور میں 5 جبکہ تحصیل رینالہ خورد میں ایک سہولت بازار بنایا گیا ہے یہ بات انہوں نے سہولت بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے سہولت بازاروں میں صفائی ستھرائی ،انسداد ڈینگی / کورونا ایس او پیز پر عملد رآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم پر سبزیاں / پھل فروخت کرنے والے کاشتکاورں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme