سیاسی خانہ بدوشو ں کا ٹولہ شور شرابہ کرلے ان کو این آر او نہیں ملے گا آصف رشید، ظہیر عباس   


کو شائع کی گئی۔ October 4, 2020    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

بورےوالا( یواین پی) تحریک انصاف برطانیہ کے سینئر رہنماؤں ممبر ایڈوائزری کونسل اوورسیز کمیشن آصف رشید بٹ اور چوہدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ نواز شریف ملک سے بھاگ کر گیا ہے عدالتی مفرور ہے وہ دیار غیر میں بیٹھ کر ملکی اداروں کے خلاف بیان بازی کرکے اپنے غیر ملکی آقاوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے فون پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ کو نواز شریف کے ملک کے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے کااز خود نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی یتیموں کا ٹولہ ہے وہ لوٹی ہوئی ملکی دولت کو ہضم کرنے کے لئے عمران خان کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں لیکن وزیراعظم عمران خان ملک کے وسائل اور غریب عوام کی لوٹی ہوئی دولت کو ان سے ہر حال میں وصول کروانے کا تہیہ کر چکے ہیں اور یہ سیاسی خانہ بدوشو ں کا ٹولہ جتنا مرضی شور شرابہ کرلے ان کو این آر او نہیں ملے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy