سیالکوٹ ،آوارہ پالتو جانوروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا   


کو شائع کی گئی۔ January 15, 2021    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

سیالکوٹ (یو این پی)آوارہ پالتو جانوروں نے شہریوں کا جینا محال کردیا، گرین بیلٹ ہضم کرگئے ، تفصیلا ت کے مطابق میونسپل کارپوریشن حکام کی غفلت و لاپرواہی کے باعث شہریوں کے آوارہ پالتو جانور ،پیرس روڈ، خادم علی روڈ، حاجی پورہ روڈ، شہاب پورہ روڈ، چرچ روڈ، سرکلر روڈ، لہائی بازار میں آزادانہ طور پر مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں اور روکنے والوں پر حملہ آور ہوتے ہیں جس سے کئی شہری زخمی ہوچکے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ آوارہ جانور ان کی سبزیاں ،پھل اوردیگر اشیاءخوردنوش کے ساتھ ساتھ گرین بےلٹ بھی اپنی بھوک مٹانے کےلئے کھا جاتے ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ آوارہ پالتو جانوروں اور ان کے مالکان کےخلاف کارروائی کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes