سیالکوٹ مختلف حادثات میں12افراد زخمی ہو گئے   


کو شائع کی گئی۔ January 18, 2018    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

سیالکوٹ ( یو این پی) سیالکوٹ مختلف حادثات میں12افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پسرور نارووال بائی پاس موٹر سائیکل راہگیر سے ٹکرانے سے45الہ غلام مصطفی،دیواناں والا چوک دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں42سالہ بابر،ڈسکہ روڈ نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر15سالہ لقمان،کنگرہ روڈ رسول پور بھلیاں دوپٹہ موٹر سائیکل کے چین میں پھنسنے سے گر کر23سالہ عطیہ بی بی ،پسرورٹھروہ منڈی روڈ ڈمپر نمبری ایل ای ایس-8888کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے32سالہ عبدالغفور،پسرور نارووال روڈ رکشہ الٹنے سے 28سالہ زاہدہ بی بی ،پسرور نارووال روڈ نالہ ڈیک کے پاس نامعلوم کار کی ٹکر سے راہگیر45سالہ دلاور،بیگووالا دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں35سالہ قاسم،مرالہ روڈ لال پور سٹاپ کے پاس موٹر سائیکل سے گرکر22سالہ شمس،جیل روڈ نامعلوم کار کاٹائر طالبہ کے پاؤں سے گزرنے سے20سالہ اقصیٰ بی بی،موڑ ایمن آباد موٹر سائیکل کتے سے ٹکرانے سے44سالہ محمد طاہر،مدثر شہید روڈ رکشہ سڑک سے نشیب میں لڑھکنے سے22سالہ نعمان شدید زخمی ہو گئے۔شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینسز میں طبی امداد دیتے ہوئے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔جبکہ معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes