سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کو تباہی سے بچا لیا، 5 افغانی دہشتگرد ہلاک   


کو شائع کی گئی۔ May 18, 2018    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) کوئٹہ کو بڑی دہشتگردی سے بچا لیا گیا،، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 افغانی خود کش حملہ آور ہلاک کر دیئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ میں ایف سی ہیلپ سنٹر پر افغان دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ بارودی مواد سے بھری گاڑی میں دہشتگردوں نے مددگار سینٹر میں گھسنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر اور مستعد سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں پر فائر کھول دیا۔ بروقت جوابی کارروائی کے باعث دہشت گرد اندر داخل نہ ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes