سی پیک پاکستانی عوام کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا، خسرو بختیار   


کو شائع کی گئی۔ September 21, 2019    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سی پیک کا موجودہ مرحلہ پاکستانی عوام کے لیے معاشی فوائد لے کر آئے گا۔ سی پیک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس میں غربت کے خاتمے، زراعت اور صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے بروز چین کے سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی معیشت کو مزید فروغ دینے اور غربت کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوگا۔خسرو بختیار نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقتدار میں آتے ہی سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔ ملاقات میں مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو سی پیک میں شامل کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题