شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ، وزیراعظم عمران خان وزرا پر برہم   


کو شائع کی گئی۔ January 9, 2019    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان کی عوام ان دنوں لوڈشیڈنگ کے شدید بحران میں گھرے ہوئے ہیں لیکن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان اور عمر ایوب اس کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطوں کے فقدان کا خمیازہ ملک کے 22 کروڑ عوام کو بھگتنا پڑا رہا ہے کیونکہ شدید سردی میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کی وجہ دو وفاقی وزرا ہیں، عوام جن کی غفلت کی بھینٹ چڑھے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاور اور پٹرولیم ڈویژن میں رابطے کا فقدان ہونے کی وجہ سے بروقت ایل این جی درآمد نہ ہو سکی اور اس سے قومی خزانے کو 12 ارب کا نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب وفاقی وزرا غلام سرور خان اور عمر ایوب حالیہ بجلی بحران کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ وفاقی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیرِاعظم وزرا پر برس پڑے اور کہا کہ میں دنیا سے پیسے مانگ رہا ہوں اور آپ اربوں کا نقصان کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme