شرجیل خان میچ ونر، کچھ نہ کرے تب بھی پورے میچز کھیلے گا: عماد وسیم   


کو شائع کی گئی۔ February 28, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

ملتان(یواین پی ) کپتان کراچی کنگز عماد وسیم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ملتان میں ٹی 20 کھیل چکا ہوں، ملتان کا کراؤڈ بہت پر جوش ہوتا ہے جب کہ ڈے ٹائم میں وکٹ مختلف ہوگی اور امید ہے کل ہائی سکور گیم ہوگا۔عماد وسیم نے کہا کہ ملتان کی ٹیم بہت اچھی ہے لیکن کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، کونسی ٹیم گراؤنڈ میں اتارنی ہے وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے، کراچی کنگز کو شائقین کی پوری سپورٹ حاصل ہے، پہلے میچ کی طرح 200 سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میچز سے قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئیگی، عامر یامین باصلاحیت کھلاڑی ہیں وہ جلد قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنائیں گے، ہماری ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑی ہیں پریشر نہیں ہے۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ شرجیل خان ہمارا میچ ونر ہے، وہ چاہے کچھ کرے یا نہ کرے لیکن پورے میچز کھیلے گا، ان کامزید کہنا تھا کہ بابر اعظم اور شرجیل خان سے کراچی کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور امید ہے کہ وہ اس پر پورا اتریں گے-یاد رہے کہ کراچی کنگز جمعے کو ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی-

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog