شعیب اختر ،نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کے ساتھ باوٴلنگ کے خواہاں   


کو شائع کی گئی۔ May 5, 2020    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

لاہور (یواین پی) سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کو مداحوں، سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سمیت صحافیوں اور کرکٹ پنڈتوں میں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ ڈیجٹل مہم کا تیسرا مرحلہ3مئی بروزاتوار کو شروع ہوا جہاں مداحوں کوٹیسٹ فاسٹ باوٴلرز میں سے اپنی پسندیدہ جوڑی چننے کا موقع دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 178 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں میں سے عمران خان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے نوجوان فاسٹ باوٴلر نسیم شاہ کو اپنے ڈریم پیئر کے لیے چنا ہے۔شعیب اختر:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر شعیب اختر نے کہا کہ وہ ماضی کے فاسٹ باوٴلرز میں سے عمران خان کے ساتھ باوٴلنگ کرنے کا انتخاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے کیرئیر کے عروج میں عمران خان کے ساتھ دوسرے اینڈ سے باوٴلنگ کرتے تو دونوں کھلاڑیوں کی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور وہ یہ کہ حریف ٹیم کی کوئی وکٹ نہیں چھوڑنی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹیسٹ کرکٹر نسیم شاہ ان کے ہم مزاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باوٴلر کا غضہ اور خوف ان کے جیسا ہوسکتا ہے لہٰذا وہ نسیم شاہ کو اپنا ڈریم پیئر چنیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes