شہباز شریف جیسا وزیراعلیٰ ملنا پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے۔ صدرممنون حسین   


کو شائع کی گئی۔ April 14, 2014    ·(TOTAL VIEWS 835)      No Comments

PAKISTAN-POLITICS-ELECTION-PRESIDENT
لاہور ۔۔۔ صدر مملکت سید ممنون حسین نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران صوبہ پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر شہباز شریف کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف 24گھنٹے کے بجائے 26گھنٹے کام کرتے ہیں اوران کی شاندار کارکردگی کی مثال پور ے ملک میں دی جاتی ہے۔بلاشبہ شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کا نقشہ بدل کے رکھ دیا ہے اور پنجاب ایک ترقی یافتہ اورخوشحال صوبہ نظر آتا ہے۔ شہبازشریف کی مثالی کارکردگی دو سرے صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے لیے قابل تقلید ہے۔ تعلیم،صحت ،امن وامان اوردیگر فلاحی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف دن رات عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کرانے کی صلاحیتوں کا چین سمیت بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جاتا ہے اور صوبہ پنجاب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں شہباز شریف جیسا محنتی اور شاندار ترقیاتی ویژن کا حامل وزیراعلیٰ ملا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes