شہباز شریف کی طبیعت ناساز، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا   


کو شائع کی گئی۔ July 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیدیا۔شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹرز نے ان کا طبی معائنہ کیا اور انھیں ڈرپ بھی لگائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوئی۔ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران بھی شہباز شریف کی طبیعت کی خرابی کا ذکر کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے میاں محمد شہباز شریف نے خود کو قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے قوم کو آگاہ کیا تھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد میں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ان کو ٹیلیفون کر کے خیریت دریافت کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes