شہدا کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیا جائے گا:آرمی چیف   


کو شائع کی گئی۔ June 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت کا رتبہ پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں سے آیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے اپنی جان قربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا۔ دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا۔آرمی چیف نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes