شہزادہ ولیم ،مڈلٹن دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرنے لگے،بچوں سے ویڈیو کال پربات چیت   


کو شائع کی گئی۔ October 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لندن: (یواین پی) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ سال کے دورہ پاکستان کی یادیں تازہ کرتے ہوئے پاکستان کے جن سکولوں میں گئے تھے، وہاں کے بچوں کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔اسلام آباد ماڈل سکول کے بچوں نے ورچوئل میٹنگ کے دوران شاہی جوڑے کے ساتھ ڈرائنگ گیم کھیلی اور ان سے سوالات بھی کرتے رہے۔شاہی جوڑے نے لاہور میں قائم ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بچوں کے ساتھ بھی ویڈیو چٹ چیٹ کی اور کورونا کے بعد کی صورتحال پر بچوں کی رائے معلوم کی۔بچوں کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو کنسنگٹن پیلس کے انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی شئیر کی گئی۔تدریسی عملے نے برطانوی شاہی جوڑے کوبتایا کہ مارچ سے ستمبر تک اسکول بند تھے لیکن رابطہ ایپلی کیشنز کے ذریعے تدریسی عمل جاری رکھا گیا۔برطانوی شاہی جوڑے نے لاہور میں ایس او ایس چلڈرن ولیج کے عملے سے بھی گفتگو کی جب کہ جوڑے کو بچوں کو کورونا کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لیے تربیت سے بھی آگاہ کیا گیا۔شاہی جوڑے نے پاکستان کے دورے کا سال مکمل ہونے پر اسکول کی طالبات سے بذریعہ کال سے متعلق ٹوئٹ کرکے بتایا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی کا دورہ کیا تھا، شاہی جوڑا سکول میں بچیوں میں گھل مل گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog