صحافتی اتحاد کے بغیر میڈیا بحران سے نجات ناممکن ہے ایس۔ اے۔ صہبائی   


کو شائع کی گئی۔ May 3, 2021    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے بانی چیئرمین جناب ایس اے صہبائی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق وسچ کی آواز بلند کرنے والے پاکستان کے حقیقی صحافیوں کو صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ”سرخ سلام“ پیش کرتے ہیں پاکستان میں ریاستی اداروں،لینڈمافیا،ڈرگ مافیا،جاگیرداری نظام،سیاسی ناخداوں کی جانب سے حملوں،دھمکیوں،جھوٹے مقدمات ودیگر انتقامی کارروائیوں سے نا آشنا ہوکرآج کا حقیقی عوامی ترجمان(صحافی) اپنے فرائض کی ادائیگی اورحق وسچ کی آواز کو بلند کئے ہوئے ہیں۔پاکستان کے حقیقی صحافیوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی ظلم وجبر کے خلاف جہاد کے طور پر ادا کی ہے اور کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ہیںان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مثبت صحافت کے فروغ کیلئے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان رجسٹرڈ کا تعاون تمام صحافتی تنظیموں سے جاری رہے گا اور پاکستان میں آزاد صحافت اور صحافیوں کے حقوق کیلئے صحافتی اتحاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog