صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباد   


کو شائع کی گئی۔ August 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 15)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر پوری قوم اورعالم اسلام کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہر گز نظر انداز نہ کریں، عیدِ قربان کے اس موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کرمدد کی جائے۔عیدالاضحی کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم ِاسلام کو مبارک باد پیش کر تے ہوئے کہاکہ خوشی کا یہ موقع ہمارے زندگی میں ڈھیروں مسرتیں اور کامرانیاں لے کر آئے گا۔صدرنے کہاکہ اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں، آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت ِقدم رہنا چاہئے، مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes