صدر مملکت عارف علوی کا عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام اہم پیغام   


کو شائع کی گئی۔ July 21, 2021    ·(TOTAL VIEWS 12)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) صدر مملکت عارف علوی نے عید الاضحی کے پر مسرت موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزمائش اور امتحان میں ثابت قدم رہنا اور مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ عیدالاضحی کا مبارک موقع حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کے ایثار و قربانی اور اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کی یاد تازہ کرتا ہے، یہ دن ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزماتا ہے، اس میں ہمارے لیے یہ درس ہے کہ آزمائش اور امتحان میں ثابت قدم رہنا اور مقصد کے حصول میں ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، صدر مملکت نے کہا کہ اس وقت دنیا بھی کورونا وبا کے عالمی امتحان سے گزر رہی ہے ،اس وبا نے تمام انسانیت کو کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے، بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں، پاکستانی قوم سے درخواست ہے کہ وہ اس عالمی امتحان میں سرخرو ہونے کےلئے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنیں ،ہاتھ دھوئیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، عیدِ قربان کے موقع پر قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر غریبوں اور ضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں، اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں بھی مانگی جائیں کہ وہ ہمیں اس وبا کے اثرات سے محفوظ فرمائے۔ آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy