صدر ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا کی ملاقات   


کو شائع کی گئی۔ February 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

لاہور: (یواین پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور بالی ووڈ کے اداکار شتروگھن سنہا نے ملاقات کی۔صدر پاکستان کے نام سے بنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈاکٹر عارف علوی اور شترو گھن سنہا کے درمیان ملاقات لاہور میں ہوئی۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارتی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کیا جن کے ساتھ متنازع شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے تحت امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی امن کوششوں کو بھی اجاگر کیا جو بدقسمتی سے مودی حکومت نے ضائع کیں۔بھارتی سیاستدان شترو گھن سنہا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری 200 روز سے زائد کریک ڈاؤن پر صدر عارف علوی کے موقف کی تائید کی۔واضح رہے کہ بھارتی شتروگھن سہنا کا پاکستان کے شہر لاہور میں گزشتہ چند روز سے مقیم ہیں اور ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme