ضلع بھر میں پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے عمر سعید ملک   


کو شائع کی گئی۔ April 12, 2020    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیرکی ہدایت کے پیش نظر ضلع بھر میں پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے جو کہ سڑکوں پر گھومتے پھرتے نظرآتے ہیں اور زیادہ تر حفظان صحت کے بارے میں بھی نا علم ہوتے ہیں۔ کسی بھی افسر یا ملازم کی غفلت، سستی اور لاپرواہی ناقابل برداشت ہوگی پولیس ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایک اعلیٰ سطح میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کے لئے جامعہ منصوبہ بندی کی گئی جس کے مطابق تمام ایس ڈی پی اوز اپنے اپنے سرکل میں مانیٹرنگ کریں گے اور تمام ایس ایچ او ز سے رپورٹ طلب کرکے کارکردگی کا جائزہ لے کر ڈی پی او آفس ارسال کریں گے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک براہ راست بھی گراس روٹ لیول پر ہر 24گھنٹے بعدصورت حال کا جائزہ لیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ جس افسر یا ملازم نے اس مہم کے دوران غفلت، سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اس کے خلاف ایک لمحہ بھی ضائع کئے بغیر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog