ضلع بھر میں ڈینگی وائر س کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں ڈی سی او جھنگ   


کو شائع کی گئی۔ September 23, 2015    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

index
جھنگ(یواین پی) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ڈینگی وائر س کے مکمل خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس ضمن میں ڈی سی او نادر چٹھہ کی زیر نگرانی محکمہ تحفظ ماحولیات کی انفورسمنٹ ٹیم نے گزشتہ ہفتے خصوصی چیکنگ کے دوران شہر کے120مختلف مقامات چیک کئے ۔ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات محمد نواز سیال کے مطابق ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے دوران 77ٹائر شاپس،41کباڑ خانے اور 12 نرسریوں کی چیکنگ کرنے کے علاوہ مچھر کی افزائش گاہیں بھی ختم کروائی گئیں اور 11افراد کو نوٹس جاری کئے۔اس دوران انہوں نے ٹائر شاپس اور کباڑخانے کے مالکان کو احتیاطی تدابیر اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کاروائی سے گریز نہیں کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme