ضلع و ہا ڑ ی کا ا عز ا ز حالیہ گورنر اسٹیٹ بنک رضاعلی باقرآرائیں کی تقر ر ی   


کو شائع کی گئی۔ May 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

بو ر ے و ا لا (ڈا کٹر عبد ا لمجید چو ہدر ی سے ) ضلع و ہا ڑ ی کا ا عز ا ز حالیہ گورنر اسٹیٹ بنک رضاعلی باقرآرائیں کی تقر ر ی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کی تقرری پر ان کے آبائی گاوں 571 ای بی میں خوشی کا سماں ،دوستوں رشتہ داروں میں مٹھائی تقسیم، ملک پاکستان کی خدمت اعزاز اور نصیب کی بات ہے پھوپھی زاد کزن اختر علی چوہدری کی صحافیوں سے گفتگو تفصیل کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک رضا علی باقر کا آبائی گاؤں 571 ای بی تحصیل وہاڑی ہے ان کے داداچوہدی جان محمد گاؤں میں زمیندار تھے رضا علی باقر کے والد بیرسٹر چوہدری شریف باقر اسی گاؤں میں پیدا ہوئے سیاست میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے 1988 میں بورے والا سے قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ کےنسیم شاہ سے شکست کھائی 1988 میں بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سوءٹزرلینڈ کے سفیر مقرر ہوئے بعد ازاں 1997 میں وزیر اعظم معراج خالد کے مشیر رہے رضا علی باقر 3 بہن بھائی ہیں سائرہ باقر کراچی میں ہاوس واءف جبکہ عائشہ باقر امریکہ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نجی بینک میں ملازمت کر رہی ہیں رضا علی باقر نے ابتدائی تعلیم ایچیسن کالج سے حاصل کی اور تعلیم کے لئے امریکہ چلے گئے آئی ایم ایف میں ملازمت کرنے کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر مقرر ہوئے گورنر بننے کی خبر پر ان کے آبائی گاؤں میں دوستوں رشتے داروں نے مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر رضا علی باقر کے پھوپھی زاد کزن اختر علی چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کرنا اعزاز کی بات ہے میرے ماموں شریف باقر کی طرح رضا علی باقر محب وطن پاکستانی ہے امید ہے کہ وہ اپنی محنت اور عزم سے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کریں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes