ضمانت پر رہائی، آصف زرداری کی نواز شریف اور لیگی کارکنان کو مبارکباد   


کو شائع کی گئی۔ March 27, 2019    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے پر نواز شریف کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کی رہائی پر مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں نواز شریف کی علالت باعث تشویش ہے۔ انسانی بیماری کا مذاق اڑانے والے عدم برداشت کا شکار ہیں۔آصف زرداری نے نواز شریف کی رہائی پر ن لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی مبارکباد دی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم انہیں بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题