طویل انتظار ختم،قذافی سٹیڈیم کی گود ’’ہری‘‘ہوگئی میدان آج سجے گا

Published on September 12, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments


انتظار کی طویل گھڑیاں ختم، تاریخی دن آگیا، انٹرنیشنل کرکٹ بحال
آج ورلڈ الیون اور ٹیم پاکستان کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ کا جوڑ پڑے گا
لاہور (یو این پی) انتظار کی گھڑیاں ختم، کرکٹ کی سہانی گھڑی آن پہنچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ لوٹ آئی۔ پوری دھوم دھام اور سج دھج کے ساتھ دنیائے کرکٹ کے ستارے چمک اٹھے، زندہ دلان کے شہر میں آج شام سات بجے پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان میدان سجے گا۔ صرف گیند بلے کی گیم نہیں بلکہ فُل موج مستی اور بلے بلے ہو گی۔ دلوں کی دھڑکنیں ابھی سے تیز اور بے تابیاں بھی بڑھنے لگیں۔سرفراز اور فف ڈوپلیسز الیون نے خوب پریکٹس کی، ہاشم آملہ نے بلے بازی کے جوہر دکھائے تو عمران طاہر نے بھی خوب گیند گھمائے۔ فلڈ لائٹس میں دونوں ٹیموں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ تیاریاں کیں جبکہ میچ ریفری رچی رچرڈسن نے قذافی اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes