بوریوالہ؛عائشہ نذیرپڑھی لکھی خاتون ہیں انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں؛ عمران خان   


کو شائع کی گئی۔ August 29, 2016    ·(TOTAL VIEWS 629)      No Comments

11وزیراعظم پاناما تحقیقات سے بچنے کیلئے سفارشیں ڈھونڈ رہے ہیں: عمران خان
نواز شریف پاناما لیکس سے بچنے کیلئے بیرون ممالک کے آگے ہاتھ جوڑرہے ہیں،
ایک آدمی لندن میں بیٹھ کر کئی سالوں سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔حکومت اس پر کیوں خاموش ہے۔؟۔
کسی بھی کام کیلئے نام کے آخر میں شریف لکھا ہونا چاہئے، عائشہ نذیرپڑھی لکھی خاتون ہیں انہیں ووٹ دے کر کامیاب بنائیں، نیا پاکستان بنانے کے لیے پڑھی لکھی خواتین کو بھی آگے آنا ہوگا؛عمران خان کا جلسہ عام سے خطاب
جلسے سے چودھری سرور، جہانگرین ترین ، عائشہ جٹ اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا
بوریوالہ(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو واقعی گو نواز گو ہو جائے گا۔جمہوریت میں میرٹ ہوتا ہے لیکن بادشاہت میں میرٹ نہیں۔ اس وقت ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پنجاب میں کسی بھی کام کیلئے اپنے نام کے آخر میں شریف لکھنا ضروری ہے۔اس کیلئے میرٹ ضروری نہیں ہوتا۔یواین پی کے مطابق بوریوالہ میں پی ٹی آئی کی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کرپٹ لوگ ایسے جلسے نہیں کر سکتے۔میاں صاحب آپ کو پتہ ہے کہ آپ نے اربوں روپے لوٹے ہیں۔اب نواز شریف بیرون ملک سے سفارشیں ڈھونڈ رہے ہیں اور ان کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں تاکہ ان کی پاناما لیکس سے جان چھوٹ جائے۔ہمیں پتہ ہے آپ کن ممالک کے آگے ہاتھ جوڑ رہے ہیں لیکن میں بتا دوں کہ آپ کی کوئی سفارش اب کام نہیں آئے گی یہ لوگ اب آپ کو نہیں بچا سکتے۔۔عمران خان نے کہا کہ ایک آدمی لندن میں بیٹھ کر کئی سالوں سے دہشتگردی کروا رہا ہے۔حکومت اس پر کیوں خاموش ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی کبھی قوم کی قیادت نہیں کر سکتا۔ نواز شریف نے کسانوں کو تباہ کر دیا۔ کسی کو گنے کے پیسے نہیں ملتے توکوئی اپنی کپاس کے پیسوں کیلئے دربدر پھر رہا ہے۔ ان حالات میں کسانوں نے کھیتی باڑی ہی ترک کرنا شروع کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ والے کس طرح پولیس کو استعمال کرتے ہیں۔پنجاب کا 56فیصد بجٹ لاہور پر استعمال کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے۔لاہور میں ہمارے کارکنوں کے قتل کے مدعی کو حمزہ شہباز نے کہا کہ میں سمجھوتا کرا دیتا ہوں لیکن اس کو قتل کر ادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ جس وزارت میں کرپشن کرنا ہوتی ہے اس کا وزیر سب سے کرپٹ شخص کو بنا دیا جاتا ہے۔جلسے کے آخر میں عمران خان نے پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ جٹ کو ضمنی الیکشن میں کامیاب کرانے کا وعدہ لیا۔ جلسے سے چودھری سرور، جہانگرین ترین ، عائشہ جٹ اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes