عابد شیر علی کی والدہ انتقال کر گئیں، نوازشریف کی جنازے میں شرکت   


کو شائع کی گئی۔ October 9, 2018    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم انتقال کر گئیں۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق ایم این اے اور سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیرعلی کی اہلیہ تھیں، خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نوازشریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں، ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف فیصل آباد میں مسلم لیگ نون عابدشیرعلی کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے عابد شیر علی کی والدہ کے جنازے میں شرکت کی۔عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم کے جنازے میں مسلم لیگ نون کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme