عابد علی کے انتقال پر اداکارہ افشی رانی کا اظہارافسوس   


کو شائع کی گئی۔ September 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

جدہ(یواین پی/ زکیر بھٹی )پاکستان کے لیجنڈ اداکارعابد علی کے بچھڑنے پر جہاں ان کے اہل خانہ رنجیدہ ہیں وہیں شوبز فنکاروں نے بھی گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔ معروف اداکارہ افشی رانی نے بیوروچیف یو این پی زکیر احمد بھٹی کو انٹڑ ویودیتےہوئے  عابد علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوبز انڈسٹری کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گامرحوم نے آج تک جتنے بھی رول کیے وہ امر ہوئے ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم ہمارےاستادوں میں سے ہیں اج بہت سارے لوگ ایسے بھی ہیں جو عابد علی کو دیکھ دیکھ کر کام کر رہے ہیں مگر نہ کوئی عابد علی جیسا تھا نہ کوئی ہو گا. افشی رانی نے مزید کہا کہ عابد علی صاحب کی وفات کا جو صدمہ پہنچا ہے جو کبھی بھول نہیں پائے گا میری دعا ہے اللہ تعالیٰ عابد علی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy