عام انتخابات 2018ء، پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن ہوں گے   


کو شائع کی گئی۔ July 24, 2018    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

پشاور (یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق عام انتکابات کے انعقاد پر 21 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔عام انتخابات 2018ء، پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین الیکشن قرار، 2013ء کی نسبت اخراجات میں پانچ گنا اضافہ، سرکاری خرچ کا تخمینہ 21 ارب روپے سے زائد ہے۔دستاویزات کے مطابق عام انتخابات میں اس بار مہنگا امپورٹڈ بیلٹ پیپر استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولنگ سٹاف کا اعزازیہ بھی 3000 سے بڑھا کر 8000 روپے کر دیا گیا ہے۔یوں 2013ء میں ایک ووٹر پر آنے والا 58 روپے کا خرچہ 140 روپے اضافے کیساتھ اس بار 198 روپے ہو چکا ہے۔ 2013ء میں الیکشن کمیشن نے انتخابات پر 4 ارب 73 کروڑ روپے خرچ کیے تھے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے حلقے میں انتخابی اخراجا ت کی حد 40 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے 20 لاکھ روپے مقرر کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی اکثریت اس حد سے تجاوز کر چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes