عبدالحکیم،سات سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،ملزم گرفتار، مقدمہ درج   


کو شائع کی گئی۔ October 2, 2020    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)7سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،پولیس عبدالحکیم نے ملزم گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،واقعہ کے مطابق چک شراجہ کے رہائشی ثناءاللہ کی 7سالہ بیٹی ح کو اوباش نوجوان اپنی حوس کا نشانہ بنارہا تھا کہ بچی کے شوروغل پر قریبی کھیتوں میں کام کرتی خواتین نے سن کر گشت پر مامور پولیس کو اطلاع د ی جس پر پولیس عبدالحکیم نے ملزم کوموقع سے گرفتار کرلیا،اہل محلہ نے بتایا کہ قبل ازاں بھی ملزم ایسی وارداتیں کرچکا ہے علاقہ میں خوف وہراس پیدا ہوچکا ہے لوگ سہمے ہوئے ہیں پولیس عبدالحکیم نے ملزم وسیم عباس کے خلاف زیردفعہ 376ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مدعی مقدمہ نے بتایا کہ پولیس ہمیں پریشان کررہی ہے اور مقدمہ میںتعاون نہیں کررہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog