عفّت عمر پاکستان شوبز انڈسٹری کی اقربا پروری کیخلاف بول پڑیں   


کو شائع کی گئی۔ June 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

کراچی (یواین پی) معروف اداکارہ و میزبان عفّت عمر نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے خلاف اپنی آواز بلند کردی۔رواں ماہ خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی موت کے بعد سے بھارت میں بالی ووڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اٴْٹھائی جارہی ہے اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی ووڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آرہے ہیں۔ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا ہے جس میں اٴْنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔مائیکر و بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عفت عمر نے لکھا کہ پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہی ‘عفت عمر نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ میں سے کسی نے بھی کبھی یہ سوچا ہے کہ ہماری انڈسٹری میں کتنے اداکار ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题