عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی، علی محمد خان   


کو شائع کی گئی۔ July 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

پشاور (یواین پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔تفصیل کے مطابق اپنا یہ بیان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مائنِس عمران خان کی باتیں کرنے والے سن لیں، عمران خان مائنِس ہوا تو جمہوریت بھی مائنِس ہوگی۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آئے روز بیانات میں وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھی انہوں نے اسے دہرایا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy