عمران خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیں   


کو شائع کی گئی۔ June 20, 2018    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی عام انتخابات سے قبل اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیں جس کے مطابق عمران خان کی گزشتہ سال کی آمدن47لاکھ 76ہزار611روپے ہے ۔الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق عمران خان 168 ایکڑزرعی زمین کے مالک ہیں اور انہوں نے اپنے ذرائع آمدن کے طور پر زراعت،تنخواہ اوربینک منافع کو ظاہرکیا ہے ، دستاویز میں عمران خان نے گزشتہ سال اپنی کل آمد ن47لاکھ 76ہزار611روپے ظاہر کی ہے جس پر انہوں نے ایک لاکھ3ہزار763روپے ٹیکس ادا کیا۔ دستاویز میں عمران خان نے 28غیر ملکی دورے بھی ظاہر کئے ہیں اور ان کے دو فارن کرنسی بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی میں بیوی اور بچوں کو زیر کفالت ظا ہر کیا گیا ہے اور ان کی اہلیہ اور بچوں کے کوئی اثاثے نہیں ہیں۔دستاویز کے مطابق عمران خان کسی ذاتی گاڑی کے مالک بھی نہیں ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes