عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث مردان اور پشاور کے جلسے ملتوی کر دیے   


کو شائع کی گئی۔ July 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

پشاور(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کر دیے۔پی ٹی آئی قیادت کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں مردان اور پشاور میں ہونے والے جلسے ملتوی کئے ہیں جبکہ جلسے کی نئی تاریخ کااعلان جلدکیاجائےگا۔پی ٹی آئی قیادت کا مزید کہنا تھا کہ14 جولائی کو ہونے والے جلسے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف غم کی گھڑی میں بلورخاندان کیساتھ کھڑی ہے اور ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes