عمران خان کی نقل اتار کر لوگوں کو ہسنانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کرگئے   


کو شائع کی گئی۔ July 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 10)      No Comments

لاہور (یواین پی) معروف کامیڈین اور اسٹیج اداکار فرخ شاہ گزشتہ روزانتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے اداکار فرخ شاہ گزشتہ روزانتقال انتقال کر گئےفرخ شاہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز مغرب ادا کر دی گئی۔فرخ شاہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔فرخ شاہ کے اچانک انتقال پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جبکہ ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی ہے۔فرخ شاہ نے وزیراعظم عمران خان کی پیروڈی کر کے خوب شہرت سمیٹی تھی۔اور ان کے اس اسٹائل کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے تاہم ابھی ابھی یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کی نقل اتار کر لوگوں کو ہسانے والے اداکار فرخ شاہ انتقال کر گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme