عمران خان کے اندر اپوزیشن کے خلاف بغض بھرا ہوا ہے، شہباز شریف   


کو شائع کی گئی۔ December 7, 2019    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

لندن: (یواین پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اندر بغض بھرا ہوا ہے۔میاں شہباز شریف کا لندن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح اپوزیشن کو ملیامیٹ کر دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اندر اپوزیشن کے خلاف بغض بھرا ہوا ہے۔ انھیں ذرا بھی احساس نہیں کہ پاکستان کے مسائل کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو ٹرین کے حوالے پی ٹی آئی حکومت نے مجرمہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy