عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرول ایک روپے 71 پیسے سستا کردیا   


کو شائع کی گئی۔ November 16, 2020    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول ایک روپے 71 پیسے فی لٹر سستا کرتے ہوئے نئی قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے 79 پیسے فی لٹر سستا کرتے ہوئے اس کی نئی قیمت 101 روپے 43 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy