عید پر وزیراعظم کیلئے سانپ کی کھال سے تیار چپل کا تحفہ   


کو شائع کی گئی۔ June 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 161)      No Comments

پشاور(یواین پی ) وزیراعظم عمران خان کے مداح نے امریکا سے اژدھے کی کھال بھجوائی، سپنج اٹلی سے آیا، لاگت 40 ہزار ہوگی، پاکستان میں اژدھا محفوظ قرار تاہم درآمد کیلئے اجازت لازمی ہے۔میڈیاکے مطابق پشاور میں وزیراعظم عمران خان کے لیے مشہور زمانہ ’کپتان چپل‘ بنانے والے نور الدین چاچا اس مرتبہ ان کیلئے سانپ کی کھال سے خاص چپل تیار کر رہے ہیں جو ان کو عید پر تحفہ کے طور پر دی جائے گی۔اس حوالے سے نور الدین چاچا نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔اس مقصد کیلئے نعمان نے امریکا سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے جبکہ چپل کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور عید سے پہلے یہ تحفہ وزیراعظم کو پیش کر دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy