غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ 9 فلسطینی شہید،700 سے زائد زخمی   


کو شائع کی گئی۔ April 7, 2018    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

یروشلم(یواین پی) اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی باشندوں پر وحشیانہ فائرنگ اور شیلنگ سے9 فلسطینی شہید اور 780 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک کے دوسرے جمعے کو بھی غزہ کی سرحد پر ہزاروں فلسطینیوں نے احتجاج کیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ مظاہرین نے سرحد پر ٹائر جلائے اور آزاد فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے بازی کی۔نہتے مظاہرین کے خلاف اسرائیل فوج نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 9 نوجواں کو شہید کردیا جس کے بعد 30 مارچ سے اب تک شہدا کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 2000 سے زائد ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ سے اب تک زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 780 سے تجاوز ہوچکی ہے جس میں سات خواتین اور 31 بچے بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes