فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے،مشرق وسطیٰ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں:مہاتیر محمد   


کو شائع کی گئی۔ February 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

کوالالمپور: (یواین پی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ مل کر تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔بین الاقوامی پارلیمانی القدس پلیٹ فارم کی تیسری کانفرس ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہو گئی ہے۔ پہلی دو ترکی میں ہونے والی ان کانفرسوں کے سلسلے میں امسال دنیا بھر سے 500 سیاستدان شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے والے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل کے ہمراہ تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبہ خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام میں کسی قسم کی کوئی معاونت فراہم نہیں کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تجویز کو ناقابلِ قبول اور غیر منصفانہ سمجھتا ہے۔ موجودہ حالات کو مزید بگاڑنے پر مبنی مذکورہ منصوبہ مقدس شہر القدس کو اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کرنے کے مترادف ہے۔منصوبے کے خطے میں مزید کشیدگی اور جھڑپوں کا ماحول پیدا کرنے کا دفاع کرنے والے مہاتیر محمد نے مزید کہا تھا کہ یہ منصوبہ اربوں انسانوں کو اشتعال دلائے گا، اسے یکطرفہ طور پر وضع کیا گیا ہے اور دیگر فریق فلسطین کی رائے تک نہیں لی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کو غیر اہم بنانے کی اجازت نہ دینا اور اسے پس پردہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانا عالمی برادری کا فریضہ ہے۔ ملائیشیا ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme