فوادچودھری کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر نمازجنازہ سنادے   


کو شائع کی گئی۔ July 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی کو مقابلے کی دعوت دیدی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو چیلنج کرتا ہوں ٹی وی پر آکر نمازجنازہ سنا دے۔ فوادچوہدری پر تنقید کرتے ہوئے مفتی منیب نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ اس شخص کو ہوکیا گیا ہے، اس نے کونسا علم حاصل کیا ہے جو ہم نے نہیں کیا ہے۔یہ ہماری عبادات کا مسئلہ ہے، چاہے وہ عید ہو رمضان ہو، چوہدری صاحب کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ ان مسلمانوں کا مسئلہ ہے جن کا عبادات سے تعلق ہے۔ فوادچوہدری کو چیلنج کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ میں فوادچوہدری کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ٹی وی پر آکر پوری نماز سنادے، نماز جنازہ سنادیں تو میں مان جاؤں۔جس کو تاریخ کا پتہ نہیں وہ تاریخ پر بات کرتا ہے، جس کو مذہب کا پتہ نہیں وہ مذہب پر بات کرتا ہے۔جو اسکا شعبہ ہے اس پر بات کرے، مذہب کو معاف کردے۔ مفتی منیب نے مزید کہا کہ جب حالات اچھے ہوجائیں گے تو ہم فوادچوہدری کے حلقہ انتخاب میں جائیں گے اور وہاں کی عوام سے پوچھیں گے کہ آپ دین کے معاملے پر علماء پر اعتماد کرتے ہیں یا فوادچوہدری پر اعتبار کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ یہ فواد چوہدری کی جہالت ہے جو اپنے آپ کو سائنس کا امام سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题