فواد چودھری مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں، خواجہ سعد رفیق   


کو شائع کی گئی۔ March 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے وفاقی وزیر فواد چودھری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مشکل وقت میں جگت بازی سے گریز کریں۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔وفاقی وزیر فواد چودھری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس آفت کے وقت پر ازراہ کرم جگت بازی سے گریز بہتر ہے۔ ایک دوسرے میں کیڑے نکالنے کی بجائے متحد ہو کر کرونا کا مقابلہ ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بطور حکمران آپ کی ذمہ داری جوڑنے اور متحد کرنے کی ہے۔ ہم سب کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题