فہیم اشرف میں بہترین کھلاڑی بننے کی بھوک ہے ،بالنگ کوچ   


کو شائع کی گئی۔ August 8, 2018    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

پیسر عثمان خان شنواری کی جانب سے بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھرپور محنت کا سلسلہ جاری ہے
کراچی(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں ابھرنے والے نوجوان کرکٹرز نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ ان میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو بہتر بنانے کی پوری اہلیت موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف میں بہترین کھلاڑی بننے کی بھوک نظر آ رہی ہے جو وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی میں بہتری پیدا کر رہے ہیں جبکہ بائیں ہاتھ کے پیسر عثمان خان شنواری کی جانب سے بھی اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھرپور محنت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ آنے والے عرصے میں فاسٹ بالر محمد عامر کو نئی گیند سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ ٹیم کو ابتدائی اوورز میں بریک تھرو ملنا بہتر ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题